حیدرآباد۔19۔دسمبر (اعتماد نیوز)مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے کہا کہ
دہلی میں حکومت کے قیام کے لئے مزید چند دن عام آدمی پارٹی کو دی
جائینگی۔چنانچہ حالیہ اسمبلی انتخابات کے بعد پیش آئے سیاسی
کشمکش کے خاتمہ
کے لئے سشیل کمار شنڈے نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اسکے متعلق دہلی کے
لیفٹیننٹ گورنر سے سوال کیا کہ کتنی مدت حکومت کے قیام کے لئے عام آدمی
پارٹی نے طلب کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ جمہوری مرحلہ شمار ہوگا۔